آرمی چیف

آرمی چیف سے ترک بری افوج کے کمانڈر کی ملاقات

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی جس میں دو دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف کی جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیاد پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترک کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم