نشان امتیاز (ملٹری)عطا

ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا

ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری)کا اعزاز عطا کیا۔
ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب کے بعد ترک بری افواج کے کمانڈر نے صدر مملکت سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کا پاکستان اور ترکیہ کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے پاکستان اور ترکیہ کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترک صدر کا دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ پاک ترک تعلقات کو وسعت دینے کے ان کے عزم کا اظہار ہے، ترک بری افواج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب