نئی درخواست دائر

دھمکی آمیز خطوط:سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کیلئے نئی درخواست دائر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن بنانے کیلئے نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ خدا یار موہلہ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 6 ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے 3 ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن تشکیل دے، کمیشن عدلیہ میں مداخلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ انٹیلی جنس اداروں کے افسروں کے اختیارات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے قانون سازی کے احکامات دے۔
مزید استدعا کی گئی کہ ایجنسیوں کے کردار کے تعین کیلئے قانون سازی کرتے وقت سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا فیصلہ کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
درخواست سپریم کورٹ کے وکیل جی ایم چودھری کے ذریعے دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق