تعلیمی ایمرجنسی

ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 4سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کل تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا، تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔
تعلیمی بجٹ کو آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
حکومت نے چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پشتو گلوکارہ گل پانرا کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار