علی رضا عابدی قتل کیس

علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔
ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی ۔
عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہائو سنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان ڈرون حملہ، دھرنا مظاہرین کے مطالبات تسلیم