کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 6 میں سے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں 1200 سے زائد بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بنانے والے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کے 6 میں سے 3 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے دو افراد باہر جا چکے ہیں جبکہ ایک روپوش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے برآمد ہونیوالی ہارڈ ڈسک میں 6 سال سے 14 سال کی عمر کےبچوں کیساتھ جنسی زیادتی کی 1276 ویڈیو کا زریکارڈ موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سید طاہر حسین نے بچوں کیساتھ زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے کے حوالے سے اقبال جرم کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 6 میں سے 3 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات