پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری نہ ہونے پر کسان پریشان ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں جعلی حکومت کے پاس کسان سے گندم خریدنے کے لیے کوئی پلان نہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، جعلی وزیراعلیٰ پجاب کو تندوروں اور غیر ضروری کاموں کی بجائے مشکلات کا شکار کسانوں پر توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کو گندم میں 900 روپے فی من نقصان ہو رہاہے۔ ان کیلئَے جعلی وزیر اعلی کے دعوے بھی جعلی ثابت ہوگئے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے بجائے راج کماری جنوبی پنجاب کے کسانوں پر توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔ امید ہے تندروں کے دوروں سے راجہ کماری گول روٹیاں بنانا تو سیکھ جائیگی۔

مزید پڑھیں:  سرکاری آسامیاں ختم،آئی ایم ایف کو کفایت شعاری پلان پیش