امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئے مطلوب ملزم نے فائرنگ کر کے 4 پولیس افسران کو ہلاک کر دیا جبکہ اس واقعہ میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار جیسے ہی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تو ملزم نے فائرنگ کردی۔
اس اچانک فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جس پر دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گولی ماردی۔
میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کرلی، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید