لنڈی کوتل، گرینڈ قومی جرگہ نے دو گھنٹے بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف بلدیاتی نمائندگان سمیت قومی مشران، سیاسی و سماجی کارکنان نے مشترکہ طور پر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گرینڈ قومی جرگہ منعقد کیا۔
گرینڈ قومی جرگہ نے ٹیسکو حکام کی جانب سے یومیہ دو گھنٹوں کی بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کردیا۔
جرگہ میں بتایا گیا کہ ٹیسکو حکام پہلے ہی سے طے شدہ 6 گھنٹے بجلی فراہمی کے وعدے کی پاسداری کریں۔ اس طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ مکین پہلے ہی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
اس موقع پر عوام کی جانب سے کہا گیا کہ بجلی نہ ہونے سے علاقے میں ٹیوب ویلز بند ہیں جس کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ انضمام کے وقت قبائل سے کئے گئے وعدوں کو عملی رنگ دیا جائے۔ اس وقت کئے گئے تمام وعدے کاغذات تک محدود ہیں۔
گرینڈ قومی جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو بجلی گریڈ سٹیشن کے سامنے مستقبل دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے