افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبہ ہرات میں مسجد پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسجد پر حملے کے دوران 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔
افغان عبوری حکومت کی جانب سے تاحال واقعہ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ افغان میڈیا پر بھی خاموشی طاری ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے سفارتخانے اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں‌مسجد پر حملہ کے نتیجے میں‌7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں. اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا