ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم

ویب ڈیسک: ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، قیمت میں 11روپے 88پیسے کمی کردی گئی ۔
اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنے موقف پر کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا