پی ٹی آئی

احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔
مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کرلی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:سواتی پھاٹک میں چھت گرنے سے 4بچے ملبے تلے دب گئے