عرفان قادر ایڈوکیٹ

عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات

ویب ڈیسک: وزیرا عظم شہباز شریف نے ماہر قانون عرفان قادر ایڈووکیٹ کو قانونی امور سے متعلق اپنا مشیر تعینات کردیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عرفان قادر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق عرفان قادر کو 2 سال کے لیے کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا ہے، وہ قانونی امور کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ عرفان قادر ایڈووکیٹ سابقہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی حکومت میں بھی بطور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا