سزائے موت

راولپنڈی : 9افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو 5/5مرتبہ سزائے موت

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں 9 افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا کا حکم بھی دے دیا ۔
درج مقدمے کے مطابق 24 جولائی 2020 میں9مجرموں نے میال گائو ں میں اندھا دھند فائرنگ کرکے چار بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کردیا تھا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں چار خواتین زخمی بھی ہوئی تھیں،تھانہ چونترہ پولیس نے 25 جولائی 2020 میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا ۔
ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا جس پر مجرم ربنواز اور اس کے بیٹے دانش نواز ‘شریک مجرم محمد اشرف ‘محمد عاقب کو سزائے موت جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر 7ملزمان کو بری کردیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان