دو افراد جاں بحق

پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک: پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی ،جاں بحق افراد کا تعلق ایک فریق سے تھا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ، پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان