پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید پڑھیں:  شمسی طوفان زمین کو متاثر کر رہے ہیں، ماہرین کا احتیاطی تدابیر کا مشورہ