محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ آج کا دن قومی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کے کردار کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ محنت کش طبقے کا کردار قومی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ محنت کش طبقہ حکومت کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔
علی امین گنڈاپور کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ یوم مزدور کے موقع پر ملک کے محنت کش طبقے کو قومی تعمیر و ترقی میں اُن کے اہم کردار پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
عالمی یوم مزدور کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے محنت کش طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:سواتی پھاٹک میں چھت گرنے سے 4بچے ملبے تلے دب گئے