ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی افغان الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری راشد خان کے سپرد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے ماہ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے میدانوں میں مشترکہک میزبانی کے تحت ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ سپنر راشد خان کریں گے۔
افغان سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، مجیب الرحمان، ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد، صدیق اٹل، حضرت اللہ زازئی شامل ہیں جبکہ سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری آسامیاں ختم،آئی ایم ایف کو کفایت شعاری پلان پیش