یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی کر دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی دفاتر سمیت تعلیمی نظام آن لائن رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق امارات میں بدھ کی شام سے موسم غیر مستحکم رہے گا، کہیں شدید اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی جو جمعرات تک جاری رہے گی۔
اس دوران حکام کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
مزید بارشوں کی پشگوئی کرتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بادل دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، فجیرہ اور ام القیوین پر زیادہ شدت اختیار کریں گے۔ اس کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا اور دھرنا دینا ہے، حافظ نعیم الرحمان