رینکنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ،انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا ، پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں اورنیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا اور پاکستان کے شاداب خان کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابراعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  دبئی پراپرٹی لیکس میں‌بھی پاکستانی سیاستدانوں کے نام نکل آئے