انکوائری شروع

پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع

ویب ڈیسک: پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع،سیکرٹری بلدیات نے ایڈیشنل سیکرٹری محمد آصف کو انکوائری آفیسر مقرر رکردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق انکوائری ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا ۔
بلدیات ڈائریکٹوریٹ کے 24اپریل کو جاری اعلامیہ کی انکوائری کی جائیگی۔
واضح رہے کہ گریڈ 16کے پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دیے گئے تھے۔
پشاور سٹی کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، شبقدر اور تنگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات کیا گیا تھا ۔
شاہ عالم، متھرا، چمکنی ، پشتخرہ اور حسن خیل کے پراگریس آفیسر کا چارج بھی ایک ہی ملازم کو دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ