ٹارگٹ کلنگ

لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا

ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ،ٹبی سٹی میں ایک اور پولیس کانسٹیبل ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا۔
فائرنگ کا واقعہ اندون ٹیکسالی گیٹ میں پیش آیا جہاں کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے گولیاں چلا دیں۔
اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
کانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا، آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو مسلح ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے احتجاج کی ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی