یوکرین جنگ

یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

ویب ڈیسک: امریکہ کی جانب سے روس پریوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
امریکا کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ روس نے یوکرین جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔
امریکا نے روس ،بیلاروس اور آذربائیجان کے بعض شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں۔
روس کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی ڈیفنس فورسز سمیت روس کے16سمندری جہازوں پر بھی امریکا نے پابندیاں لگادی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے