اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

ویب ڈیسک:غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں نے حملہ کرکے ہزاروں ٹن خوراک ضائع کردی ۔
امدادی ٹرک اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخل ہونے والے تھے کہ اسرائیلی شدت پسند ٹرکوں پر چڑھ گئے اور ٹرکوں پر رکھی آٹے کی بوریاں زمین پر پھینک دیں جبکہ دیگر خوراک بھی ضائع کردی۔
 اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس موقع پر اسرائیلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث ہزاروں ٹن خوراک ضائع کردی گئی،امدادی ٹرک اردن کی جانب سے بھجوائے گئے تھے ۔
ا دھر اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں،رہائشی علاقوں پر بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ سربراہ کا کہنا ہے رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی مزید بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر