بی آر ٹی پشاور

بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
بی آر ٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں فی اسٹاپ 5روپے اضافہ ہوگا۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق اضافے کے بعد بنیادی کرایہ 15روپے سے بڑھا کر 20روپے ہوجائے گا۔
زیادہ سے زیادہ کرایہ 55روپے سے بڑھ کر 60روپے ہوجائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نرس اغوا، ڈی پی او لا لاتعلقی کا اظہار