بارودی سرنگ کے دھماکے

دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقہ دکی میں بارودی سرنگ کے 2دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 18زخمی ہو گئے ہیں ۔
ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے بتایا کہ پہلا بارودی سرنگ کا دھماکا کوئلے سے لوڈ ٹرک گزرنے کے دوران ہوا جبکہ دوسرا دھماکا اس وقت ہوا جب موقع پر لوگ جمع ہوئے۔
دھماکے سے دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر بال بال بچ گئے جوکہ واقعے کی کوریج کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند سالوں کے دوران دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  چین کی پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی