مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود درہ دلولہ موہری میں 8۔9 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درہ دلولہ کا رہائشی گوہر آمان ولد فقیر محمد نامی درندہ صفت انسان گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے معصوم بچی اور اس کے لواحقین سے ملاقات کرنے کے لیئے ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ بچی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے متاثرہ بچی کے خاندان والوں کو انصاف فراہم کرنے اور ملزم کو سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی پی او مانسہرہ نے ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے بچی کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔
علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ ملاقات کی اور بچی کو نفسیاتی ٹریٹمنٹ اور فرسٹ ایڈٖ فراہم کی۔

مزید پڑھیں:  ژوب میں شہید ہونیوالے میجر بابر نیازی سپرد خاک