ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی

ویب ڈیسک: ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان جو دل دے بیٹھی۔ ذرائع کے مطابق 31 سالہ امریکن خاتون کلئیرا سٹیفن نے چترال کے پولو کھلاڑی انور علی سے شادی کر لی۔
ان کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی اور اس دوران دونوں کا نکاح ہوا۔
تقریب میں چترال کے نوجوان انور علی کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔
چترال کے نوجوان انور علی نے کہا کہ ولیمہ اپنے آبائی علاقے بونی میں روایتی طریقے سے کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلئیرا سٹیفن ایک سال قبل چترال آئی تھیں اور بونی میں واقع ہمارے ہوٹل میں 6 ماہ رہائش پذیر رہیں۔ اس دوران وہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔
امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن نے بتایا کہ انور علی کی سادگی اور اخلاق سے بہت متاثر ہوئی، اسی لیے انہیں اپنا جیون ساتھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا گھوم چکی ہوں لیکن چترال کی ثقافت میرے لیے بہت متاثر کن تھی۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور