گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

ویب ڈیسک: گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عنبر علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پشاور میں گوشت کا معیار جانچنے کی لیبارٹری کو مزید فعال بنانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر عنبر علی خان نے متعلقہ محکموں کے باہمی روابط کو مزید بڑہانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب سے ڈی جی لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر اصل خان نے کہا کہ صوبے کے عوام کو صحت بخش گوشت کی فراہمی میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے کردار کی اہمیت مسلمہ ہے۔
اس موقع پر نمائندہ یو این آئی ڈی او نادیہ آفتاب کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پشاور میں ایک ماڈل اور تدریسی مذبح خانے کے قیام کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوشت کا معیار جانچنے کیلئے قائم لیبارٹری کی بدولت کاروباری حضرات کو بین الاقوامی اصولوں پر مبنی ٹریننگ دی جائے گی جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔
اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا بعدازں مہمان خصوصی نے شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی