بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ کی تیاری پر کام شروع کرنے کا ٹاسک وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کو دیدیا گیا۔
بجٹ کے حوالے سے تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت بجلی ، گیس بھی اہم اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔
وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ اس حوالے سے وفاق حتمی فیصلے کریگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی کابینہ کی معاشی ٹیم کو ٹاسک حوالے کر دیا گیاہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں 6 بڑے اہداف رکھے گئے ہیں اور اس حوالے سے آئی ایم ایف حکام کے ساتھ طریق کار بھی طے پا گیا ہے۔
بجٹ اہداف میں پیٹرولیم، بجلی اور گیس سیکٹرز میں اہم اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہوں گے جبکہ اس دوران تنخواہوں میں‌اضافہ کے حوالےسے بھی خبریں گرم ہیں‌۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پنشن سسٹم میں بڑی تبدیلیاں بھی بجٹ کا حصہ ہوں گی، اس ضمن میں نئے قوانین کا اطلاق سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشین والی بال لیگ :پاکستان نے فائنل کوالیفائی کرلیا