آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: روٹی کی قیمت کم کرنے کے خلاف آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 8 مئی کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا ہے کہ عید کے چوتھے روز اچانک روٹی سستی کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دے رکھی ہے، اگر انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئِی کی ویڈیو لنک پیشی کیلئے انتظامات مکمل