ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات بڑا ہوتر کے قریب موٹرسائیکل پل سے گہری کھائی میں جاگری، 60 سالہ شخص جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں بڑا ہوتر کے قریب دکھن سیدیاں کے مقام پر پل سے موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ترجمان ریسکیو1122 کا کہنا ہے کہ تین گھنٹوں سے طویل آپریشن کے بعد ریسکیو 1122 نے نعش نکال لی، جاں بحق ہونے والے 60 سالہ اور نگزیب نامی شخص کا تعلق پھلکوٹ سے ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی