امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی

ویب ڈیسک: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تیزی آ گئی ہے اور احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔
طلباء کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منسلک اسرائیلی کمپنیوں سے مالی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران احتجاج کرنے پر 282 جبکہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے 200 طلباء گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ ستم بالائے ستم امریکی پولیس نے کیمپ بھی اکھاڑ پھینکے۔
یاد رہے کہ امریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر 1300 سے زائد طلباء و دیگر مظاہرین گرفتار کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی سے بدسلوکی پر انگلینڈ میں احتجاج