یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک: یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالےسے دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث 5 فلائٹس کا ارائیول پرائنٹ تبدیل جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب موسلا دھار بارشوں کے باعث دبئی کا پورا انفراسٹرکچر اور ایئرپورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا