سوات، بھائی کو قتل کرنے کے بعد اشفاق نامی شخص کا اقدام خودکشی، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ضلع سوات اشفاق نامی شخص نے گولی مار کر اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی مار کر بھائی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اقدام خوکشی کرتے ہوئے خود کو بھی زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اشفاق کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا