پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں ہونے والے عام انتخابات میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں رک گئی تھیں جس کے باعث پشاور میں مرکزی سیکرٹریٹ بند کر دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طویل عرصے سے پارٹی کا کوئِی پروگرام نہ ہو سکا ہے۔
اس کے علاوہ سیکرٹریٹ عملے کی تنخواہوں اور یوٹیلیٹی بلز کی عدم ادائیگی کے باعث چند ماہ بعد ہی بند ہوگیا جبکہ ملازمین الیکشن کے فوراً بعد فارغ کر دیئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مالک مکان عثمان خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ذمے بجلی کا 2 لاکھ 44 ہزار کا بل واجب الادا ہے۔
قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین محمود خان نے کہا ہے کہ پارٹی آفس کیلئے دوسری جگہ دیکھ رہے ہیں۔
ترجمان پارٹی ضیاء اللہ بنگش کا کہناہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دفتر بند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد