عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

ویب ڈیسک: عالمی آزادی صحافت کے خسوصی دن پر غزہ میں اسرائیلی بربریت کی ہر لمحہ رپورٹنگ کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو (ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ) عالمی ازادی صحافت کا ایوارڈ دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے صحافیوں کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے حملے کی کوریج کرنے پر 2024 کے یونیسکو/ گیلرمو کینو ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یونیسکو کے مطابق 1997 سے عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں، خاص طور پر مشکل اور خطرناک حالات میں، آزادی صحافت کے فروغ اور دفاع کے لیے قابل ذکر کوششیں سرانجام دیں۔

مزید پڑھیں:  کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ