پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کابینہ کا 5 واں اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے 5 ویں اجلاس میں مالی سال 24-2023ء کے بجٹ پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی۔
اس دوران قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے سیکریٹ فنڈ کی منظوری بھی لی جائیگی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل کی بھی منظوری لی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد