پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے علاوہ سہہ ملکی سیریز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بابر الیون رواں سال کے اواخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
دورہ کے دوران گرین شرٹس پروٹیز کیخلاف 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلیں گے۔
اس دورہ کے علاوہ پاکستانی ٹیم کینگروز سے بھی ٹکرائیگی۔ آسٹریلیا دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز میں دونوں ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال پروٹیز اور بلیک کیپس سے سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی