حج آپریشن

حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری

ویب ڈیسک: رواں سال کے لئے حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیاگیا جس کے مطابق فلائٹس 9مئی تا 9جون جاری رہیں گی ۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون ہوگا اور پہلے 15روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ پر اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر اتریں گی۔
فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے جب کہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے۔
ملتان سے 2پروازوں کے ذریعے 329عازمین حج سفر کا آغاز کریں گے۔
سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔ سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔
مجموعی طور پر 259حج پروازوں کے ذریعے 68ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کا دھرنا، ڈی چوک سے متعدد کارکنان گرفتار