برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ

ویب ڈیسک: برازیل میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے 29 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ برازیل میں شدید بارشیں اور اس سے پیش آنے والے خطرناک حادثات نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس دوران 29 افراد ہلاک ہونے کے علاوہ 60 سے زائد افراد لا پتہ ہوگئے۔
شدید بارشوں سے برازیل کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ دریاؤں اور جھیلوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
برازیلین حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر جبکہ ایک ڈیم ٹوٹنے سے 3 لاکھ سے زیادہ آبادی کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور