مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائِی حکومت کیخلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا گورنر بننے کے بعد فیصل کریم کنڈی کا دیرینہ خواب پورا ہو جائے گا۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بندربانٹ میں فیصل کریم کنڈی کو یہ عہدہ بطور چونگے مل گیا۔ اس منصب کے حصول کیلئے فیصل کریم کچھ عرصے سے صوبائی حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے رہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اب امید ہے کہ فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے خلاف گرما گرم بیانات سے پرہیز کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا