حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند

ویب ڈیسک: حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچ ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے۔
ان کے اس اقدام سے کوئٹہ کا ملک ے دیگر علاقوں سمیت ایران سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کی دیکھا دیکھی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ تفتان روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں کو انتظامیہ کی جانب سے سخت ایس او پیز کیخلاف ہڑتال کی ہے اور تمام راستے بند کر دیئے۔
ٹرانسپورٹرز کے دھرنے کے باعث کوئٹہ کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنے موقف پر کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا