کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جائز بقایاجات ادا نہیں کئے جا رہے جبکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مسلسل بندر بانٹ جاری ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سستی بجلی، آئل اینڈ گیس بقایاجات یا ٹیکس کے معاملات ہر معاملے میں خیبرپختونخوا کے کیسز لٹکائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے وزیراعظم مراد علی شاہ کے گھر جاکر فری 150 بسوں کے وعدے کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب اور سندھ چھوٹے صوبوں کے وسائل پر ڈاکے ڈال رہے ہیں تاہم کوئی غلط فہمی میں نہ رہے خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کرے گا۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سستی ترین بجلی 1.63 روپے فی یونٹ کے پیسے بھی واپڈا ادا نہیں کر رہا۔
انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ رواں سال کے بقایاجات 70 ارب روپے، اے جی این قاضی فارمولے کے مطابق 1500 ارب بقایاجات کا شیڈول دیا جائے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ صرف امپورٹڈ منصوبوں پر ہے، مہنگے تیل، گیس منصوبوں کا عذاب قوم پر ڈالا، 2200 ارب ادا کر رہے ہیں۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف دنیا کو حیرت انگیز طور پر سولر آئِی پی پی کی دعوت دے رہے ہیں، کیا مقامی لوگ سولر کا یہ کام نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین پر 310ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں