لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی

ویب ڈیسک: لیبر پارٹی کے برٹش پاکستانی امیدوار صادق خان نے تیسری بار میئر لندن منتخب ہو کر ہیٹرک مکمل کرلی۔
صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔
میئر لندن بننے سے پہلے صادق خان نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
نومنتخب میئر لندن صادق خان غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں بھی شامل رہے۔
1970 میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آئے تھے۔
یاد رہے کہ میئر شپ کے لیے لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال کے درمیان مقابلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا