سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے سیاحتی مقام مدین کے مقام پر ایک وین بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری.
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں 16افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مدین سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ان میں‌12شدید زخمی افراد سیدو شریف ہسپتال ریفر کر دیئے گئے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے.
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش ایا۔
اس حادثے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مدین سے مینگورہ جا رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان