عالمی ادارہ صحت

رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی فوج کا رفح پر حملہ لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے گی اور صحت کے نظام کے ساتھ خون کی ہولی میں بدل جائے گی۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم گیبریئس نے جمعہ کو Xپلیٹ فارم پر لکھا عالمی ادارہ صحت کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ غزہ کے شہر رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے اور پہلے سے تباہ شدہ صحت کے نظام کو مزید کمزور کر سکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے فوری اور مستقل جنگ بندی، غزہ اور اس کے آس پاس فوری انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کے ترجمان جینس لایرکے نے بھی کہا رفح پر حملہ، انسانی نقصانات کے علاوہ پوری غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے لیے ایک سخت دھچکا ہو گا، کیوں کہ رفح کراسنگ انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کے مرکز میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا