مشی گن یونیورسٹی

مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل

ویب ڈیسک:امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔
پولیس اہلکاروں نے سائیکلوں کے ذریعے فلسطین کے حامی مظاہرین کو دھکیلنے کی کوشش کی جب کہ متعدد کوگرفتار بھی کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد،اجناس منڈیوں کا حکومت کو 5روز کا الٹی میٹم

ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔
پولیس نے25 طلبا کوگرفتارکرلیا اور فلسطین کے حق میں لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق17اپریل سے اب تک امریکا میں2400 سے زیادہ طلبا گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو 470 روپے ہو گیا