ویمنز ٹی20ورلڈکپ

ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔
شیڈول میں مینز کے بعد پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کو بھی ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے علاوہ کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہوگی۔
اسی طرح گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔
ویمنز ٹیموں کا میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 20اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
قومی ویمنز ٹیم 6 اکتوبر کو سلہٹ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ سے متعلق توہین آمیز مواد نشر نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری