لاش برآمد

جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

ویب ڈیسک: جمرود کے علاقے ملاگوری میں دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔
پولیس اہلکاروں نے لاش نکال کر تھانہ ملاگوری منتقل کردیا۔
شناخت محمد یوسف والد سردار آغاسکنہ جلال آباد افغانستان سے ہوئی ۔
لاش کو ضروری کاروائی کے بعد اس کے رشتہ دار عبدالخالق والد محمد زمان سکنہ افغانستان حال دلہ ذاک روڈ پشاور کے حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا